کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن
فائل فوٹولاہور:کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ،حکومتی احکامات کے باوجود سڑکوں پر کھلے عام لوگوں کی آمدورفت جاری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن برائے نام رہ گیا ہے،سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت ان کی غیر سنجیدگی کی خبر دے رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مختلف شاہراہوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے والے کاروبار صبح 9سے 5بجے تک کھلے ہیں۔
آج جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے مساجد میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،تمام مساجد میں آج ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔
مساجد سے صفیں اور قالین اٹھالئے گئے ہیں اور نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کیلئے نشانات لگا دیئے گئے ہیں۔
نمازیوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔